اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل ظاہر کیا اور امریکہ کو علاقہ کے ڈکٹیٹروں، قاتلوں اور قصائیوں کا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کی دشمنی میں علاقہ کے ڈکٹیٹروں اور قاتلوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنے سالانہ خطاب میں ایک بار پھر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے خطے کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے ایران کے خلاف امریکی صدر کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹے قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ گذشتہ 40 برس سے ایران کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرتا چلا آرہا ہے۔
امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں، علاقائی ڈکٹیٹروں اور قاتلوں کی بھر پور حمایت اور سرپرستی کررہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے کل رات اپنے بیان میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایران دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے امریکی صدر کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔
.......
/169